اشاعتیں

ایک سچی کہانی 😢😭

تصویر
 😭😭😭 ایک سچی کہانی 😢 شادی کے کافی سال ہو چکے تھے لیکن سدوخان کا آنگن خالی تھا ۔ پھر ایک دن صبح کو اچانک گولی چلنے کی آوازیں شروع ہوئی ۔ پڑوسیوں کے بچے اپنی ماؤں سے پوچھنے لگے تو ان کو بتایا گیا ۔ جاؤ بیٹا سدو کاکا کے گھر سے مٹھائی لیتے آنا ۔ شادی کے کافی سالوں بعد سدو خان کی بانجھ اہلیہ کو قدرت نے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازی تھی ۔ اللہ کے اس احسان پر سدو خان نے نومولود کا نام احسان رکھ دیا ۔ ماں نے بچے کی پرورش میں دن رات ایک کر دی ۔ احسان کی پیدائش کے بعد اس کی ماں ایک دفعہ پھر سے ہمیشہ کے لیے بانجھ ہوئی ۔ انھوں نے اپنی اکلوتی اولاد کو خود سے بڑھ کر کھلایا پلایا ۔ اپنے منہ کا نوالہ اسے دے دیتی ۔ اس کی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش رکھنے کے لیے پریوں کی کہانیاں سناتی تھیں ۔  سدو خان نے انتہائی غربت میں یہ سوچ کر تعلیم دلائی کے میرا بچہ پڑھ لکھ کر ایک دن ہمارا سہارا بنے گا ۔ وقت کا بے رحم پہیہ چلتا رہا ۔پڑھ لکھ کر احسان جوان ہوا تو اس کے پاس مناسب کاروبار کے لیے رقم اور نہ ہی ملازمت کے لیے مطلوبہ شرائط دستیاب تھے ۔ ملازمت کے لیے بھری جیب یا تگڑی سفارش ل...

🌹ہلکا پھلکا ادبی مزاح*مزیدار کہانی🌹 😀

تصویر
 🌹* ہلکا پھلکا ادبی مزاح *🌹 ایک خاتون اردو لیکچرار ملازمت کے لئے انٹرویو دے رہی ہیں۔۔۔۔۔ پڑھئیے اور اپنا ہی سر دھنئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال1= آپ یہ بتاٸیں کس چیز نے آپ کو  ادب کی طرف ماٸل کیا؟ جی ادب مجھ میں شروع ہی سے تھا اپنے بڑوں کا ہمیشہ ادب کیا ان کو عزت دی ادب کیا احترام سے پیش آٸی۔ انٕ شااللہ انٹرویو میں بھی آپ کو کسی قسم کی بے ادبی کا عنصر نظر نہیں آٸے گا۔ سوال 2= بہت خوب! آپ تو ماشاءاللہ ذہین اور قابل لگتی ہیں۔ اچھا یہ بتاٸیں اصناف نثر میں آپ کو کیا زیادہ پسند ہے؟ جہاں تک میرا خیال ہے ہمارے محلے میں ایک نصر نام کا لڑکا رہتا ہے اب مجھے یہ معلوم نہیں اوصاف اس کا کیا لگتا ہے ویسے مجھے  نصر بہتر لگتا ہے اوصاف سے۔ (چیئرمین کے چہرہ پر پریشانی کے آثار نمودار ہوتے ہیں)۔ سوال3= اچھا محترمہ یہ بتاٸیں داخلیت اور خارجیت کیا ہے؟ سر داخلیت سے مراد کمرے کے اندر والا حصہ جس میں آپ لوگ بیٹھے سکون اور مزے سے انٹرویو لے رہے ہیں اور خارجیت اس کمرے سے باہر والا حصہ جہاں پہلے میں اپنے انٹرویو کی انتظار میں بے چین بیٹھی ہوٸی تھی۔ بس اندر اور باہر والا فرق ہے. (کمرے میں ایکدم معنی خیز خاموشی...

مؤذن نے اللہ اکبر کہا ۔ بابا جی نے پکوڑوں کی کڑاہی کے نیچے شورمچاتے چولہے کو بند کیا

تصویر
 مؤذن نے اللہ اکبر کہا ۔ بابا جی نے پکوڑوں کی کڑاہی کے نیچے شورمچاتے چولہے کو بند کیا ۔ اور بولے دوستو ! تھوڑا سا انتظار کر لو ، بلاوا آگیا ہے ۔ حاضری لگوا کے آتا ہوں میں ذاتی طور انکی سیدھی سادھی باتوں سے بہت متاثر ہوا۔ میں سوچ رہا تھا کہ اب ہمیں بھی نماز کی دعوت ملے گی ۔ مگر بابا جی نے کسی سے کچھ نہیں کہا ۔ دو تین گاہک شاید جلدی میں تھے ، بڑبڑاتے چلے گئے۔ " آپ کے دو تین گاہک چلے گئے ہیں" میں نے بابا جی کے آتے ہی انہیں کہا ؟؟ انہوں نے سنی ان سنی کر دی ۔ " رزق حلال کی کوشش بھی عبادت ہے ، آپ گاہک فارغ کر کے بھی نماز پڑھ سکتے تھے*" *بابا جی مسکراتے ہوئے بولے ۔میرے مالک نے کتنی محبت سےفلاح کی طرف بلایا ۔ میں رزق کی کمی کی غرض سے رک کر فلاح کا موقع نہیں گنوانا چاہتا تھا ۔ رزق تو ملتا رہا ہے ملتا رہے گا - بیٹا کبھی اسکی آواز پر لپک کر تو دیکھو ، ساری لذتیں ایک طرف ، یہ لذت ایک طرف " رزق تو ہر دروازے پر اپنے وقت کے مطابق پہنچ جاتا ہے ۔ مگر فلاح کی آواز کسی کسی دل پہ دستک دیتی ہے ۔ کئی کان اسے قریب سے بھی نہیں سن پاتے ۔ دعا کرو اللہ وہ دل دے دے ، جس پر یہ آواز دستک دے...

🌹🌹🌹ماں کی عظمت کو سلام🌹🌹🌹

تصویر
  ایک خاتون جب بھی اپنے شوہر کو پسند کا کھانا لاتی تو شوہر کہتا    اچھا ہے  لیکن میری ماں اس سے بہتر پکاتی ہے بیوی شوہر کو مسکرا کر دیکھتی اور چلی جاتی اور جب بھی بیوی اچھا  پرفیوم لگاتی وہ اس سے کہتا ہے   کمال ہے  میری ماں کی خوشبو کی طرح ہے وہ مسکرا کر رہ جاتی   اور اس طرح اس خاتون نے ساری زندگی ایسے ہی الفاظ سن سن کر گزاری   ماں کرتی ہے، ماں کہتی ہے، ماں کا پرفیوم، ماں کا کھانا پکانا وغیرہ وغیرہ بیوی ہر بار مسکرا کر رہ جاتی   شادی کے 27 سال بعد ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا والدہ کی تدفین کے بعد   شوہر اکیلا بیٹھا تھا  اس کی بیوی اس کی آزمائش میں اسے تسلی دینے گئی  تو اس نے اس سے کہا:  اب تمہارا کھانا پکانا میری ماں کے پکانے جیسا ہو گیا ہے، اور تمہاری باتیں میری ماں کی طرح ہیں.. اور تمہاری ہنسی.. اور تمہاری خوشبو بھی میری ماں جیسی ہوگئی ہے بیوی  مسکرا کر بولی وہ کیسے؟ تو شوہر نے کہا  میں نے تم  سے 27 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور ہماری شادی کو 27 سال ہو چکے ہیں  اب تم می...

🌹اللہ کا ذکر کرنے والوں کو گھیر لیتے ہیں فرشتے 🌹

تصویر
 🥀 فرشتے اللہ کا ذکر کرنے والوں کو گھیر لیتے ہیں 🥀 ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں  رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا اللّٰہ کے کچھ فرشتے ہیں جو اہل ذکر کو تلاش کرتے ہوئے راستوں میں چکر لگاتے رہتے ہیں  جب وہ کچھ لوگوں کو اللّٰہ کا ذکر کرتے ہوئے پا لیتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں اپنے مقصد (اہل ذکر) کی طرف آؤ * آپ ﷺ نے فرمایا :* وہ اپنے پروں کے ذریعے انہیں گھیر لیتے ہیں اور آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں * آپ ﷺ نے فرمایا :* ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ انہیں بہتر جانتا ہے میرے بندے کیا کہتے ہیں ؟ * فرمایا :*  وہ عرض کرتے ہیں وہ تیری تسبیح و تکبیر اور تیری حمد و ثنا بیان کرتے ہیں فرمایا وہ فرماتا ہے  کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں نہیں اللّٰہ کی قسم انہوں نے تجھے نہیں دیکھا * فرمایا :* اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر وہ مجھے دیکھ لیں تو پھر ان کی کیفیت کیسی ہو؟ * فرمایا :*  وہ عرض کرتے ہیں اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو وہ تیری خوب عبادت کریں خوب شان و عظمت بیان کریں اور تیری بہت زیادہ تسبیح بیان کریں * فرمایا :*  وہ پوچھتا ہے وہ (مجھ سے) کیا ...

میں ڈاکو ضرور ہوں پر بے غیرت نہیں ہوں۔

  میں ڈاکو ضرور  ہوں پر بے غیرت نہیں ہوں۔ مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں: مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔ ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔ میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔ دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں، ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔ وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ نہ تو تمہاری عزتیں نہ مال نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔ اگر سیرة النبى (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیان کروایا تو۔ مولانا ہم کمزور ہیں غریب ہیں تعداد میں بھی کم ہیں اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔ میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔ بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔ اب ...