🌹ہلکا پھلکا ادبی مزاح*مزیدار کہانی🌹 😀
🌹*ہلکا پھلکا ادبی مزاح*🌹
ایک خاتون اردو لیکچرار ملازمت کے لئے انٹرویو دے رہی ہیں۔۔۔۔۔ پڑھئیے اور اپنا ہی سر دھنئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال1= آپ یہ بتاٸیں کس چیز نے آپ کو ادب کی طرف ماٸل کیا؟
جی ادب مجھ میں شروع ہی سے تھا اپنے بڑوں کا ہمیشہ ادب کیا ان کو عزت دی ادب کیا احترام سے پیش آٸی۔
انٕ شااللہ انٹرویو میں بھی آپ کو کسی قسم کی بے ادبی کا عنصر نظر نہیں آٸے گا۔
سوال 2= بہت خوب! آپ تو ماشاءاللہ ذہین اور قابل لگتی ہیں۔
اچھا یہ بتاٸیں اصناف نثر میں آپ کو کیا زیادہ پسند ہے؟
جہاں تک میرا خیال ہے ہمارے محلے میں ایک نصر نام کا لڑکا رہتا ہے اب مجھے یہ معلوم نہیں اوصاف اس کا کیا لگتا ہے ویسے مجھے نصر بہتر لگتا ہے اوصاف سے۔
(چیئرمین کے چہرہ پر پریشانی کے آثار نمودار ہوتے ہیں)۔
سوال3= اچھا محترمہ یہ بتاٸیں داخلیت اور خارجیت کیا ہے؟
سر داخلیت سے مراد کمرے کے اندر والا حصہ جس میں آپ لوگ بیٹھے سکون اور مزے سے انٹرویو لے رہے ہیں اور خارجیت اس کمرے سے باہر والا حصہ جہاں پہلے میں اپنے انٹرویو کی انتظار میں بے چین بیٹھی ہوٸی تھی۔
بس اندر اور باہر والا فرق ہے.
(کمرے میں ایکدم معنی خیز خاموشی چھا جاتی ہے)
سوال4= اچھا یہ بتاٸیں میرؔ کی شاعری کے بارے میں کہہ جاتا ہے کہ ان کی شاعری میں ان کے زمانے کا سارا کرب سمٹ آیا ہے اس بارے میں آپ کیا کہتی ہے؟
جی سر غالباً آپ حامد میر کی بات کررہے جو جیو نیوز پہ کام کرتا ہے جی بالکل ایسی ہی بات ہے جب بھی اس کا پروگرام دیکھتی ہو تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ تو لڑکیوں سے بھی زیادہ میک اپ کرتا ہے اور اس کے پروگرام میں تو لوگ باتوں باتوں میں ایک دوسرے سے لڑ پڑتے ہیں اور ہاں واقعی بسا اوقات تو پروگرام میں موجود زنانہ بھی تلملا اٹھتی ہیں اور کرب کا اظہار کرتی ہیں۔
(ماہر نفسیات کی نظر ندامت سے زمین پہ ٹک جاتی ہے)۔
سوال5= اچھا آپ حالیؔ کے بارے میں بتاٸیں کہ کیا حالیؔ اچھا نثر نگار تھا یاکہ نظم خواں؟
جی حالیؔ کو حال ہی میں اپنے کالج کے ہال میں دیکھا تھا جب وہ پاکستان کے مستقبل اور حال پہ بات کرکے بےحال ہورہے تھے۔ نصر کا جواب تو شروع میں دے چکی ہوں۔ نگار سنا ہے کسی فیشن کا نام ہے جہاں تک میرا خیال ہے حالیؔ نے اپنی تقریر کے آخر پہ نظم پڑھی تھی مجھے تو وہ نظم بالکل ہی فضول لگی ایسا محسوس ہوا جیسا کوٸی پھیری والا سبزی بیچ رہا ہو۔۔ہاہاہا(اکیلے ہی مسکراتے ہوٸے)
سوال 6= عصر حاضر میں کس ناول نگار سے متاثر ہیں؟
جی میں نمازِ عصر میں حاضر ہوکر ہی پڑھتی ہو ناول نگار میں نے سنا ہے کوٸی تارڑ صاحب ہیں جو پچھلی عمر بھی آرام نہیں کرتے اور سفر در سفر کیے جارہے ہیں ہاں البتہ میں ان کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ چچا تارڑ ٹی وی پہ آتے تھے صبح سویرے کارٹون ٹی وی پہ لگتے تھے ان کارٹون کو دیکھنے کے بہانے ان کا بھی دیدار ہوجاتا تھا۔
سوال7= ماشإ اللہ آپ نے تو ایم فل بھی کیا ہوا ہے ذرا اپنے مقالے کے بارے میں بتاٸیں؟
جی بس سر! اب انٕ شااللہ پی ایچ ڈی کا پروگرام ہے مقالہ تو میں بہت اچھا پکاتی ہو مختلف کتب سے تراکیب جمع کرکے اور تجربات کرتی رہیں دوسال کے بعد مقالہ پکانے کا ہنر آیا ویسے کسی دن آپ سبھی کو بھی پکا کر کھلاوں گی۔
(چیئرمین صاحب دبی مسکراہٹ کے ساتھ) ماشإ اللہ بہت خوب!اب آپ جا سکتی ہیں اور
سمجھیں کہ آپ لیکچرار منتخب ہیں۔
امیدوار واقعی سر؟
اچھا سر اللّٰہ حافظ میں جلدی جلدی یہ خوشخبری اپنے دوستوں اور گھروالوں کو سناؤں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں