اشاعتیں

فروری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایک سچی کہانی 😢😭

تصویر
 😭😭😭 ایک سچی کہانی 😢 شادی کے کافی سال ہو چکے تھے لیکن سدوخان کا آنگن خالی تھا ۔ پھر ایک دن صبح کو اچانک گولی چلنے کی آوازیں شروع ہوئی ۔ پڑوسیوں کے بچے اپنی ماؤں سے پوچھنے لگے تو ان کو بتایا گیا ۔ جاؤ بیٹا سدو کاکا کے گھر سے مٹھائی لیتے آنا ۔ شادی کے کافی سالوں بعد سدو خان کی بانجھ اہلیہ کو قدرت نے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازی تھی ۔ اللہ کے اس احسان پر سدو خان نے نومولود کا نام احسان رکھ دیا ۔ ماں نے بچے کی پرورش میں دن رات ایک کر دی ۔ احسان کی پیدائش کے بعد اس کی ماں ایک دفعہ پھر سے ہمیشہ کے لیے بانجھ ہوئی ۔ انھوں نے اپنی اکلوتی اولاد کو خود سے بڑھ کر کھلایا پلایا ۔ اپنے منہ کا نوالہ اسے دے دیتی ۔ اس کی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش رکھنے کے لیے پریوں کی کہانیاں سناتی تھیں ۔  سدو خان نے انتہائی غربت میں یہ سوچ کر تعلیم دلائی کے میرا بچہ پڑھ لکھ کر ایک دن ہمارا سہارا بنے گا ۔ وقت کا بے رحم پہیہ چلتا رہا ۔پڑھ لکھ کر احسان جوان ہوا تو اس کے پاس مناسب کاروبار کے لیے رقم اور نہ ہی ملازمت کے لیے مطلوبہ شرائط دستیاب تھے ۔ ملازمت کے لیے بھری جیب یا تگڑی سفارش ل...

🌹ہلکا پھلکا ادبی مزاح*مزیدار کہانی🌹 😀

تصویر
 🌹* ہلکا پھلکا ادبی مزاح *🌹 ایک خاتون اردو لیکچرار ملازمت کے لئے انٹرویو دے رہی ہیں۔۔۔۔۔ پڑھئیے اور اپنا ہی سر دھنئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال1= آپ یہ بتاٸیں کس چیز نے آپ کو  ادب کی طرف ماٸل کیا؟ جی ادب مجھ میں شروع ہی سے تھا اپنے بڑوں کا ہمیشہ ادب کیا ان کو عزت دی ادب کیا احترام سے پیش آٸی۔ انٕ شااللہ انٹرویو میں بھی آپ کو کسی قسم کی بے ادبی کا عنصر نظر نہیں آٸے گا۔ سوال 2= بہت خوب! آپ تو ماشاءاللہ ذہین اور قابل لگتی ہیں۔ اچھا یہ بتاٸیں اصناف نثر میں آپ کو کیا زیادہ پسند ہے؟ جہاں تک میرا خیال ہے ہمارے محلے میں ایک نصر نام کا لڑکا رہتا ہے اب مجھے یہ معلوم نہیں اوصاف اس کا کیا لگتا ہے ویسے مجھے  نصر بہتر لگتا ہے اوصاف سے۔ (چیئرمین کے چہرہ پر پریشانی کے آثار نمودار ہوتے ہیں)۔ سوال3= اچھا محترمہ یہ بتاٸیں داخلیت اور خارجیت کیا ہے؟ سر داخلیت سے مراد کمرے کے اندر والا حصہ جس میں آپ لوگ بیٹھے سکون اور مزے سے انٹرویو لے رہے ہیں اور خارجیت اس کمرے سے باہر والا حصہ جہاں پہلے میں اپنے انٹرویو کی انتظار میں بے چین بیٹھی ہوٸی تھی۔ بس اندر اور باہر والا فرق ہے. (کمرے میں ایکدم معنی خیز خاموشی...