🌹اللہ کا ذکر کرنے والوں کو گھیر لیتے ہیں فرشتے 🌹

 🥀 فرشتے اللہ کا ذکر کرنے والوں کو گھیر لیتے ہیں 🥀



ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں 

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا

اللّٰہ کے کچھ فرشتے ہیں جو اہل ذکر کو تلاش کرتے ہوئے راستوں میں چکر لگاتے رہتے ہیں 

جب وہ کچھ لوگوں کو اللّٰہ کا ذکر کرتے ہوئے پا لیتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں اپنے مقصد (اہل ذکر) کی طرف آؤ

*آپ ﷺ نے فرمایا:*

وہ اپنے پروں کے ذریعے انہیں گھیر لیتے ہیں اور آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں

*آپ ﷺ نے فرمایا :*

ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ انہیں بہتر جانتا ہے میرے بندے کیا کہتے ہیں ؟

*فرمایا:* 

وہ عرض کرتے ہیں وہ تیری تسبیح و تکبیر اور تیری حمد و ثنا بیان کرتے ہیں فرمایا وہ فرماتا ہے 

کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں نہیں اللّٰہ کی قسم انہوں نے تجھے نہیں دیکھا

*فرمایا:*

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر وہ مجھے دیکھ لیں تو پھر ان کی کیفیت کیسی ہو؟

*فرمایا:* 

وہ عرض کرتے ہیں اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو وہ تیری خوب عبادت کریں خوب شان و عظمت بیان کریں اور تیری بہت زیادہ تسبیح بیان کریں

*فرمایا:* 

وہ پوچھتا ہے وہ (مجھ سے) کیا مانگ رہے ہیں وہ عرض کرتے ہیں

وہ تجھ سے جــنت مانگ رہے ہیں 

*فرمایا:* 

وہ پوچھتا ہے کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ 

تو وہ عرض کرتے ہیں نہیں اللّٰہ کی قسم اے رب انہوں نے اسے نہیں دیکھا 

*فرمایا:*

وہ پوچھتا ہے اگر وہ اسے دیکھ لیں تو پھر کیسی کیفیت ہو؟

*فرمایا:* 

وہ عرض کرتے ہیں اگر وہ اسے دیکھ لیں تو وہ اس کی بہت زیادہ خواہش  چاہت اور رغبت رکھیں

*فرمایا:* 

اللّٰہ تعالیٰ پوچھتا ہے وہ کس چیز سے پناہ طلب کرتے ہیں؟

فرمایا وہ عرض کرتے ہیں 

جہنم سے  

*فرمایا:* 

وہ پوچھتا ہے کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے ؟

*فرمایا:* 

وہ عرض کرتے ہیں

نہیں اللّٰہ کی قسم اے رب  انہوں نے اسے نہیں دیکھا

*فرمایا:* 

وہ پوچھتا ہے اگر وہ اسے دیکھ لیں تو پھر کیسی کیفیت ہو ؟

*فرمایا:* 

وہ عرض کرتے ہیں اگر وہ اسے دیکھ لیں تو وہ اس سے بہت دور بھاگیں اور اس سے بہت زیادہ ڈریں گے

*آپ ﷺ نے فرمایا:*

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے 

میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا ہے

*آپ ﷺ نے فرمایا:*

ایک فرشتہ عرض کرتا ہے ان میں فلاں شخص ایسا ہے جو کہ ان (یعنی اہل ذکر) میں سے نہیں وہ تو کسی ضرورت کے تحت آیا تھا 

*فرمایا :* 

وہ ایسے بیٹھنے والے ہیں کہ ان کا ہم نشین محروم نہیں رہ سکتا 


*📚 مشکاة المصابیح :2267*

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایک سچی کہانی 😢😭

🌹ہلکا پھلکا ادبی مزاح*مزیدار کہانی🌹 😀

میں ڈاکو ضرور ہوں پر بے غیرت نہیں ہوں۔